لاہور : فیسوں میں‌اضافے پر پابندی ، پنجاب کے نجی اسکولز نے بطور احتجاج اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 10:59

لاہور : فیسوں میں‌اضافے پر پابندی ، پنجاب کے نجی اسکولز نے بطور احتجاج ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : فیسوں میں اضافے پر عائد پابندی کے خلاف پنجاب بھر کے نجی اسکول مالکان نے بطور احتجاج اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت آئندہ منگل اور بُدھ کو نجی اسکولز احتجاجاً بند رکھے جائیں گے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آئندہ منگل اور بدھ کو اسکولز کی تالہ بندی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ اسکولز نے مؤقف دیا ہے کہ پنجاب حکومت فیسوں میں اضافہ نہیں چاہتی، تو اسکولز پر عائد ٹیکس واپس لے لے۔دوسری جانب وزیر تعلیم نجی اسکولز مالکان سے مذاکرات کے لیے پُرامید ہیں کہ نجی اسکولز مالکان کی جانب سے ہڑتال کی نوبت نہیں آئے گی۔ نجی اسکولز کےاس فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال پر والدین بھی برہم ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسکول مافیا کی جنگ میں بچوں کی پڑھائی کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے پرائیویٹ اسکولز مالکان کی آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھی متوقع ملاقات نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :