کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 10:52

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : سندھ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر عدالت نے اس فیصلے پر عملدرآمد دس دن کے لئے مؤخر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی والدہ بیمار ہیں جن کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانا ہے جبکہ بیرون ملک ان کے کاروباری معاہدے بھی متاثر ہورہے ہیں ۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور ہوچکی ہے اس کے باوجود ای سی ایل میں ان کا نام شامل رکھنا بدنیتی پر مبنی ہے ۔ لہٰذا سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر کے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :