پی سی بی نے شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لے لیا

اتوار 6 مارچ 2016 22:13

پی سی بی نے شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لے لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہد آفریدی کے بیان پر تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ باز پْرس کریگا، چیرمین پی سی بی فیصلہ کریں گے کہ شاہد آفریدی کو شوکاز دیا جائے یا صرف تنبیہ کی جائے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پروزیر اعظم کو کرکٹ کی بہتری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی درخواست کی تھی۔