ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فائنل ، بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 121رنز ہدف دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 21:45

ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فائنل ، بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 121رنز ہدف ..

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) ایشیا ء کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 121رنز ہدف دے دیا ہے ۔ میر پور میں جاری میچ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو تمیم اقبال 13اور سومیا سرکار 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، شکیب الحسن بھی اس اہم مقابلے میں محض 21رنز بنا سکے جب کہ مشفیق الرحیم 4اور مشرفی مرتضی بغیر کوئی رن بنائے آؤ ٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

محمود اللہ ریاض نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 45رنز جوڑ کر بنگلہ دیش کا سکور 120تک پہنچایا ۔محمود اللہ ریاض 13گیندوں پر 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون ، نہرا ، بمراہ اور جدیجہ نے ایک ،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔