ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فائنل : بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

اتوار 6 مارچ 2016 20:13

ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی فائنل : بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ مختصر مقابلے میں دوسری مرتبہ بلے باز ی کرنے کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔بھارتی ٹیم میں جدیجا ، ایشون اور نہرا کی واپسی ہوئی ہے ۔بارش کے باعث میچ کو 15اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا گیا ہے ،ہر باؤلر کوزیادہ سے زیادہ 3اوورکرنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاور پلے 5اوورز کا ہوگا ۔