وفاقی حکومت سندھ کے علاقے گورکھ ہل میں زیتوں کے پودے لگائے گی

اتوار 6 مارچ 2016 18:05

کراچی ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) کے ڈاکٹر احمد بخش مہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 50 ہزار ایکڑ زمین پر زیتون کے پودرے لگانے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیتوں کے پودرے ملک کے مختلف علاقوں جو زیتوں کے لئے موزوں ہوں لگائیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں واقع گورکھ ہل بھی زیتون کے لئے موزوں ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت گورکھ ہل میں بھی زیتوں کے پودے لگائیں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :