قصور ٗ بھارت سے آنیوالا ایک سمگلر ہلاک ٗدوساتھی فرار

اتوار 6 مارچ 2016 17:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) قصورکے علاقے عثمان والا کے قریب بھارت سے آنیوالا ایک اسمگلر مقابلے میں ہلاک اوراس کے2ساتھی فرارہو گئے،مارے جانے والے اسمگلر کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عثمان والا کے قریب 3 اسمگلرزبھارت سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے ٗرینجرزحکام نے انہیں روکنا چاہا مگر ملزموں نے فائرنگ کر دی ٗجوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے،مارے گئے اسمگلر سے پسٹل اور دوسرا سامان برآمدہواہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ٗپولیس اور رینجرزحکام مشترکہ طور پرملزموں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :