ہمارے دور میں ایم کیوایم کے ’’را‘‘کے متعلق ثبوت ہوتے تو ہم ضرورکاروائی کرتے ‘رحمن ملک الطاف حسین سے بطور اتحادی جماعت کے لیڈر سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ‘مصطفی کمال کے انکشافات کی تحقیقات ہم نے نہیں حکومت نے کر نی ہے

پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ کا انٹرویو

اتوار 6 مارچ 2016 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ایم کیوایم کے ’’را‘‘کے متعلق ثبوت ہوتے تو ہم ضرورکاروائی کرتے ‘رحمن ملک الطاف حسین سے بطور اتحادی جماعت کے لیڈر سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ‘مصطفی کمال کے انکشافات کی تحقیقات ہم نے نہیں وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں نے کر نی ہے وہ ضرور کر یں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ رحمن ملک نے الطاف حسین سے جتنی بھی ملاقاتیں کیں وہ سب اوپن ہے انکی کبھی بطور وزیر داخلہ الطاف حسین سے کسی قسم کی کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے جو باتیں کیں وہ پہلے بھی مار کیٹ میں عام ہیں مگر کیونکہ یہ باتیں ایم کیوایم کے ایک مرکزی رکن کر رہے ہیں اس لیے ان باتوں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیاد ہ ہے اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئین وقانون کے مطابق سارے معاملے کی تحقیقات کر یں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بدنام کر نیوالوں کو ماضی میں بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔