ایشیاء کپ کا فائنل شروع ہونے سے کچھ دیر قبل موسلا دھار بارش ، فائنل کا انعقاد خطرے میں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 مارچ 2016 17:45

ایشیاء کپ کا فائنل شروع ہونے سے کچھ دیر قبل موسلا دھار بارش ، فائنل ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6مارچ۔2016ء) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل سے قبل ڈھاکا میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ساڑھے چھ بجے شیڈول ایونٹ کے فائنل کا کوئی اضافی دن نہیں رکھا گیا اسی لئے اگر مسلسل بارش کے باعث میچ کا کوئی نتیجہ نہ آیا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چمپئن قرار دے دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

موسلا دھار بارش شروع ہوتے ہی شیر بنگلہ سٹیڈیم کی ایک کے علاوہ باقی تمام فلڈ لائٹس بند کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :