قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والی دو رکنی ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری

اتوار 6 مارچ 2016 17:30

قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ..

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والی دو رکنی ٹیم کو بھارتی ویزہ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے ایک رکن کے پاس پہلے ہی ہندوستانی ویزہ موجود ہے، سیکیورٹی ٹیم کی (کل) پیر کو بھارت روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کا تیسرا رکن پاکستان ہائی کمیشن دہلی سے ٹیم میں شامل ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم دھرم شالا میں پولیس چیف اور وزیراعلیٰ ہماچل پردیش سے ملاقات کرے گی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے فوراً بعد وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو اپنی رپورٹ بھیجے گی۔

متعلقہ عنوان :