Live Updates

جہلم‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں پراسرار طور بدبودار بو سے ایک ٹیچر سمیت46 بچیوں کی طبعیت خراب

ایمبولینسز کے ذریعے بچوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

اتوار 6 مارچ 2016 17:18

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 سول لائن جہلم میں پراسرار طور بدبودار بو سے ایک ٹیچر سمیت46 بچیوں کی طبعیت خراب ، متاثرہ بچیوں کو ریسکیو1122 اور دیگر ایمبولینس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا جہاں پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی، تا دم تحریر41 بچیوں کو طبی امداد کے بعد گھروں کو بجھوا دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر چوہدری لال حسین ممبر صوبائی اسمبلی، ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان، اے ڈی سی ۔

عمران رضا عباسی، ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 سول لائن جہلم پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 اور دیگر اداروں نے سکول میں ریہرسل بھی کی تھی ،جس میں ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائربریگیڈ نے حصہ لیا، محکمہ تعلیم کے مطابق کہ کوئی ڈینگی سپرے نہیں کیا گیا بلکہ باہر سے دھواں سے بچیاں متاثرہ ہوئی ہیں یہ واقعہ ایک معمہ سے کم نہیں ہے کہ سکول میں نہ تو سپرے ہوا اور نہ ہی دھواں باہر سے آیا ہے، لیکن یہ پراسرار بدبودار بو کہاں سے آئی اس کس طرح آئی ، جبکہ اس کے نشانات کہیں سے بھی ظاہر نہیں ہو رہے تھے، حکومت کو اس کی تحقیق کرنا ہو گی کہ واقعہ میں کس کی غفلت سے پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

۔۔۔؟ واقعہ میں متاثرہ ہونے والی بچیوں میں ثمر دٖختر عبدالغفور،تہزیب دخت شاہر محمود، عائشہ دختر اظہر اقبال،ماہم دختر افتخار، فریحہ ندیم، امم زینب دختر عبید احمد، ماہ نور دختر مظہر، شانزہ دختر طیب، مریم دختر صغیر، عروب دختر اشفاق، زینب دختر نصیر، ساحر عظیم، شیزہ دختر صفدر، تہذیب دختر حسن، حفظہ دختر محمد رفیق، لائبہ دختر یعقوب، ربعیہ دختر نڈیر، پاکیزہ دختر شہزاد، مشال دختر محمد صفدر، سدرہ دخترعبدالغفور، کنزہ دختر طارق، صباء دختر سعید، اقراء دختر طارق، کشف دختر فیاض، جویریہ دختر لیاقت، عیشاہ دختر صغیر، عروج دختر ظفر اقبال،مریم دختر دعید بٹ، پاکیزہ دخترشاہد، ربیعہ دختر سرفراز، ملائیکہ دختر زاہد، سعدیہ شوکت، ماہ نور دختر ایاز، ایمان دختر ریاض، قرات العین دختر مبشر، نمرہ دختر محمد یونس، عطینہ کوثر دختر تنویر، رافعیہ دختر نڈیر، فریال گوہر دختر ارشد، علیزہ دختر الیاس، صنم دختر محمد حفیظ، عظمیٰ دختر ارشد، اریج دختر راجہ ظفر، بشریٰ دختر خالد، مقدس دختر جہانگیر اور مریم دختر عابد شامل ہیں۔

41 متاثرہ بچیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ان کے گھروں کو بجھوا دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :