ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی ٹیم کو ویزے جاری

ایف آئی اے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی

اتوار 6 مارچ 2016 16:52

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم آج پیر کو بھارت روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے بھارت جانے والی پاکستانی سیکورٹی ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیئے ۔

ویزہ حاصل کرنے والوں میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور اور کرنل اعظم شامل ہیں جبکہ تیسرا سیکورٹی رکن نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن فراہم کرے گی ۔ تین رکنی سیکورٹی ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں دھرم شالا کا دورہ کرے گی جہاں پر سیکورٹی کے اعلی حکام اور کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کو فراہم کرے گی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سیکورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعطم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :