ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 15:38

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سلیکٹرز نے ایشیاء کپ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے سلمان بٹ ، احمد شہزاد اور کامران اکمل کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ سپن ڈیپارٹمنٹ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ذوالفقار بابر کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔