سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری رواں ماہ عوام رابطہ مہم کا آغاز کرینگے

دورہ کراچی کے دور ان ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال سے بھی ملاقات کا امکان

اتوار 6 مارچ 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخارمحمد چوہدری رواں ماہ عوام رابطہ مہم کا آغاز کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری رواں مہینے عوام رابطہ مہم کاآغاز کریں گے اس دوران وہ چاروں صوبوں میں دورے پر جائیں گے اور کاروباری ،سماجی ،اقتصادی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ذرائع کاکہناہے کہ سابق چیف جسٹس سے کئی سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کے لیے استدعاکررکھی ہے اور ملک کے مختلف دوروں کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے کرلیاجائیگاذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے دور ان ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال سے بھی ملاقات کا امکان ہے -