قصور ٗغلطی سے سرحد پار کرنے والی پانچ سالہ لڑکی پاکستانی حکام کے حوالے

لیوا بی بی غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلی گئی تھی ٗ بی ایس ایف حکام کو کھیم کرن کے علاقے سے ملی تھی

اتوار 6 مارچ 2016 15:21

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم پانچ سالہ لڑکی لیوا بی بی رینجرز کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

ضلع قصور کے گاؤں صادق سے تعلق رکھنے والی بچی غلطی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد عبور کر گئی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لڑکی ہفتے کے روز کھیم کرن سیکٹر کے قریب بی ایس ایف کو ملی تھی جسے بعد ازاں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :