لکی مروت، ٹرالر اور مسافر کوچ کے در میا ن تصا دم ، خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق آٹھ زخمی

اتوار 6 مارچ 2016 14:43

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) لکی مروت کے علاقے درہ پیزہ کے قریب ٹرالر اور مسافر کوچ کے در میا ن تصا دم سے خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لکی مروت کے علاقے درہ پیزہ کے قریب دو مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر اور مسافر کوچ میں شدید تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سٹی ہسپتال لکی مروت میں منتقل کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :