لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل پاکستان کی تاریخ میں اہم کارنامہ ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

باقی فرسودہ نظام کو بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں‘ رانا بابر حسین

اتوار 6 مارچ 2016 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل پاکستان کی تاریخ میں اہم کارنامہ ہے اور ایسے انقلابی اقدامات اور منصوبوں سے پاکستان نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ اپنا کھویا ہوا مقام بھی ضرور حاصل کر ے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی طرح باقی فرسودہ نظام کو بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے تاریخ ساز اور انقلابی منصوبے کی تکمیل سے پنجاب بھر کی 143 تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت 23 ہزار دیہات کی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کی گئی ہے۔ اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے جدید نظام سے غیرمنقولہ جائیدادو ں کے معاملات میں ہونے والی قتل و غارت، خاندانی دشمنیوں، بے جا مقدمہ بازی، کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو پٹواری کلچر سے نجات ملے گی اور اس نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اسمبلی میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔ حکومت بدل بھی جائے تو یہ نظام چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :