فٹبال میچوں میں ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہو گا ، فیفا

اتوار 6 مارچ 2016 13:40

فٹبال میچوں میں ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہو گا ، فیفا

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کے میچوں میں جلد ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہو گا۔ میچ کے دوران اہم واقعات کے فیصلے ویڈیو ریفریز کریں گے اس بات کا اعلان کارڈف میں ہونے والی انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔

(جاری ہے)

فٹ بال میں ویڈیوز کی مدد سے فیصلے کرنے والے ریفریز کے استعمال کے لیے تجربات کا آغاز دو ہزار سولہ سترہ کے سیزن سے ہو گا۔

تاہم ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف میچ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات جیسے گول، ریڈ کارڈز، غلط شناخت اور پینلٹیز پر ہوگا۔فٹبال کے عالمی ایسوسی ایشن بورڈ کا کہنا کہ وہ براہ راست تجربات کی بارہ ملکی ایسوسی ایشنز اور ایک کانفیڈریشن میں میزبانی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی منظوری کا حتمی فیصلہ مسلسل تجربات کرنے اور اس کے استعمال کے پروٹوکول پر معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :