نیوزی لینڈ ،نوجوان کی باسکٹ بال میچ کے دوران اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کر دی

اتوار 6 مارچ 2016 13:40

نیوزی لینڈ ،نوجوان کی باسکٹ بال میچ کے دوران اپنی دوست کو شادی کی پیشکش ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) محبت کا اظہار کر نا ذرا مشکل کام ہے، لیکن دنیا میں ایسے زندہ دل نو جوانوں کی کمی نہیں جو ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یاد گار بنانے کیلئے کچھ منفرد کر دکھاتے ہیں۔نیوزی لینڈمیں ایک نوجوان نے باسکٹ بال کا میچ شروع ہو نے سے چند منٹ قبل اپنی دوست کوسر پرائز دیتے ہو ئے4ہزار تماشائیوں کے سامنے شادی کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

نوجوان اپنی دوست کے ساتھ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچا اورباسکٹ بال کورٹ میں پہنچ کر ہاتھوں میں انگوٹھی تھام کر گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی ، اس موقع پر چیئر لیڈرز بھی پلے کارڈ اْٹھائے لڑکی کے جواب کی منتظر دکھائی دیں۔ہزاروں تماشائیوں کی موجود گی میں لڑکی نے نوجوان کی محبت تسلیم کرتے ہوئے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور منگنی کی انگوٹھی پہنتے ہی ہال تالیوں کی آوازوں سے گونج اْٹھا۔

متعلقہ عنوان :