لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام کی کارروائی ،ہیروئن برآمد

لا ہورکارہائشی لقمان نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیڈا جا رہا تھا

اتوار 6 مارچ 2016 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے لا ہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اے ایس ایف حکام کیمطابق لاہورکارہائشی لقمان نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیڈا جا رہا تھا،شک گزرنے پر اس کے ٹرالی بیگ کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :