ورلڈ ٹی 20 میں لیگ میچز میں کوئی سپراوور نہیں ہوگا

اتوار 6 مارچ 2016 13:25

ورلڈ ٹی 20 میں لیگ میچز میں کوئی سپراوور نہیں ہوگا

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیگ میچز میں کوئی سپر اوور نہیں ہوگا، فائنل سمیت کسی مقابلے کا ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا، گروپ اسٹیج پر ٹائی کی صورت میں زیادہ فتوحات، پوائنٹس، رن ریٹ، باہمی فتوحات، سیڈنگ پر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنانے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم 3 سیڈ ہے، فائنل میں موسم کی مداخلت ہوئی تو دونوں فائنلسٹ مشترکہ فاتح بن جائیں گی۔

بھارت میں شیڈول ایونٹ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کا ا?غاز بدھ سے ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہیں، ان میں سے 8 کے درمیان کوالیفائنگ راوٴنڈ بدھ سے شروع ہوگا، اس میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور اومان گروپ اے جبکہ زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ اور افغانستان بی میں شامل ہیں، ہر گروپ کی چاروں ٹیموں کو سیڈنگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس راوٴنڈ میں ٹاپ پر رہنے والی اے کی ٹیم دوسرے راوٴنڈ میں گروپ 2 کو جوائن کرے گی،بی کی ٹاپ ٹیم گروپ 1 میں شامل ہوگی۔دوسرے راوٴنڈ کے گروپ ون میں سری لنکا ٹاپ سیڈ، جنوبی افریقہ 5 سیڈ، انگلینڈ 8 سیڈ اورکوالیفائر بی ون 9 سیڈ ہوگی۔ اسی طرح گروپ 2 میں موجود بھارت سیکنڈ، پاکستان تھرڈ، آسٹریلیا 6، نیوزی لینڈ 7 اور کوالیفائر اے ون 10 سیڈ قرار دیے گئے ہیں۔

پہلے اور دوسرے راوٴنڈ میں اگلے مرحلے کیلیے رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ زیادہ فتوحات اور پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگا، اگر اس میں2 ٹیمیں یکساں رہیں تو پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا، یہ بھی یکساں ہوا تو باہمی مقابلے کا فاتح اگلے راوٴنڈ میں جائے گا، اگر کسی گروپ کے تمام میچز بے نتیجہ رہے تو پھر اگلے راوٴنڈ میں بہتر سیڈنگ کی حامل ٹیم جائے گی۔

ان راوٴنڈز میں سپر اوور نہیں ہوگا تاہم سیمی فائنل میں مقابلہ برابر ہونے پر اس کا استعمال ہوگا۔اگر موسم کی وجہ سے میچ ہوتا ہی نہیں یا پھر سپر اوور کا انعقاد نہیں ہو پاتا تو گذشتہ راوٴنڈ میں جس ٹیم نے ٹاپ پر اختتام کیا وہی آگے جائے گی، فائنل میں بھی ٹائی ہونے پر سپر اوور کا انعقاد نہ ہوپانا یا پھر میچ کے موسم یا کسی دوسری وجہ سے منعقد نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :