ہوا،شمسی توانائی سے 3ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی
پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،جرمن سفیر
اتوار 6 مارچ 2016 13:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان نے 2018تک ہوا اور شمسی توانائی سے 3ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ، جرمن سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
(جاری ہے)
جرمنی متبادل توانائی کے فروغ کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،پاک جرمن ری نیو ایبل انرجی فورم جلد قائم ہو جائے گا، جرمن سفیرنے اسلام آباد میں ہونے والے بین الاقوامی توانائی کانفرنس میں خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی بہت صلاحیت موجود ہے، پاکستان میں بہترین ونڈ کوریڈور ہے پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔
متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سربراہ امجد اعوان نے کہا کہ ہوا اور شمسی توانائی سے مزید بجلی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ہمارا جو ٹارگٹ اس وقت 2018تک یا اس سے پہلے 3000میگاواٹ کا ہے دونوں ونڈ اور سولر کو ملا کر۔پاکستان میں اس وقت ہوا سے300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبے اور شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک منصوبہ کام کر رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.