حریف کوشکست دینے کیلئے بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، شاہد آفریدی

اتوار 6 مارچ 2016 13:17

حریف کوشکست دینے کیلئے بے خوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، شاہد آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے قائد شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ناکامیوں کا ازالہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرنا ہوگا ،وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرائیں جو اسے گراس روٹ سے اوپر نہیں آنے دے رہیں۔کپتان شاہد آفریدی ،بنگلا دیش سے خالی ہاتھ تو ،ناکامیوں کی ایک شرم ناک داستان لیے کراچی پہنچے ہیں ،میڈیا سے گفتگومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹسمینوں نے خوف زدہ ہو کر کرکٹ کھیلی،بھارت میں بے خوف ہو کر کھیلنا ہوگا،بلکہ وہاں بیٹنگ پچز ہوتی ہیں۔

ایشیا کپ میں شکست کا ازالہ بھی کرنا ہوگا۔کپتان کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کوئی بڑی بات نہیں کریں گے،البتہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی،گروپ بھی بہت ٹف ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش میں ابتدائی چھ اوورز میں بیٹنگ میں بہت مشکل ہوئی،لیکن بھارت میں وکٹیں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی ہیں،وہاں 180-190 رنز کی نہیں 160-165 رنز بھی کر لیے تو بولرز اس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی ٹیم کی پرفارمنس بڑھانے کیلئیکمیٹی بنانے کا اقدام کو قابل تعریف قرار دیا ،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں،یہ رکاوٹیں ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں

متعلقہ عنوان :