انگلینڈ یورو کپ کی تیاری کے سلسلے میں پرتگال اور ترکی سے دوستانہ میچز کھیلے گا

اتوار 6 مارچ 2016 12:57

انگلینڈ یورو کپ کی تیاری کے سلسلے میں پرتگال اور ترکی سے دوستانہ میچز ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) انگلینڈ کی ٹیم رواں برس شیڈول یورو چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں پرتگال اور ترکی کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلش ٹیم 22 مئی کو مانچسٹر سٹی اتحاد سٹیڈیم میں ترکی اور 2 جون کو پرتگال کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کھیلے گی۔

اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ 27 مئی کو سندرلینڈ میں کھیلا جائیگا ایف اے کپ فائنل کے ایک روز بعد انگلینڈ کا مقابلہ ترکی ٗ چیمپئنز لیگ فائنل سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ انگلینڈ کو یورپین چیمپئن شپ میں ویلز، روس اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :