ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٗبھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں ٗپاکستانی تین رکنی سکیورٹی وفد(کل) بھارت جائیگا

سکیورٹی وفد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کورولڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجا جائیگا

اتوار 6 مارچ 2016 12:53

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٗبھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں ٗپاکستانی تین رکنی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی تین رکنی سکیورٹی وفد(کل)پیر کو بھارت جائیگا ٗ سکیورٹی وفد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کورولڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے ٹی ٹونئٹی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے دھمکیوں کے بعد وزارت داخلہ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو (کل)پیر کو بھارت جائیگا اور سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریگی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی وفد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ می شرکت کیلئے بھارت بھیجا جائیگا ۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پی سی بی کے چیئر مین شہر یار خان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق بدھ کو پاکستانی ٹیم نے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم اب ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :