قصور،حضرت باباامام شاہ بخاری کا عرس المعروف میلہ بسنت کی دوروزہ تقریبات کا آستانہ عالیہ کوٹ عثمان خان میں آغاز

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) روحانی پیشواء حضرت بابا امام شاہ بخاری کے نام سے منسوب المعروف میلہ بسنت کی دو روزہ تقریبات گزشتہ روز آستانہ عالیہ کوٹ عثمان خان میں شروع ہو گئیں ،عرس کے پہلے روز دربار کے عقیدت مندوں محمد مرتضےٰ صابر چاند،حاجی محمد آصف ذرگر،ظفر اقبال کھوکھر،محمد آصف ،تصدق حسین کھوکھرو دیگر کے زیر اہتمام مزار کو غسل دیا گیا اور عقیدت مند رات گئے تک مزار شریف پر چادر پوشی کرتے رہے ،آج بعد از نماز عشاء سید پیر علی حیدر شاہ بخاری کی زیر صدارت محفل سماع ہو گی جس میں چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی ملک حاجی محمد ،غلام مصطفےٰ سبحانی ایڈووکیٹ ،اورانجمن تاجران نیا بازار قصور کے صدر حاجی محمد ارشد، دیگر مذہبی رہنماؤں کی شرکت ہو گی تقریب محفل سماع میں ملک کے معروف قوال نذیر اعجاز فریدی اور ہمنواء عارفانہ کلام پیش کریں گے ،قبل ازیں حافظ رحمت علی چشتی کی زیر نگرانی معروف نعت خواں الحاج شوکت نقشبندی ہدیہ عقیدت پیش کریں گے تقریبات کا اختتام قوالی کے رنگ پر ہو گا ،عرس کے موقع پر مقامی انتظامیہ کے انتظامات قابل قدر ہیں تا ہم بسنت نام کی کوئی شے نہیں ،گڈیاں ڈور بنانے اور اڑانے والوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور ان دو روز میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :