لاہور ہائیکورٹ میں متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کا اقدام چیلنج

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ احمد حسان ایک یونین کونسل کے چیئرمین ہیں اور ان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت کاکوئی استحقاق نہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ اپنے تمام سابق عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اور خواجہ حسان سے وضاحت طلب کی جائے کہ وہ سرکاری اجلاسوں کی کس حیثیت سے صدارت کر رہے ہیں اور سرکاری طور پر کیا مراعات لے رہے ہیں اس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ خواجہ احمد حسان کو چیئرمین یونین کونسل اعلی سرکاری اجلاس کی صدارت سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :