گلگت بلتستان کا محدود عدالتی سیٹ اپ میں کوئی آسامی پید اہوتے ہی ملک کے دیگر صوبوں سے للچائی نظریں بار اور بنچ کا حق چھیننے کیلئے بے چین ہوجاتی ہیں، شہزاد حسین

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:12

گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ شہزاد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا محدود عدالتی سیٹ اپ میں کوئی آسامی پید اہوتے ہی ملک کے دیگر صوبوں سے للچائی نظریں بار اور بنچ کا حق چھیننے کیلئے بے چین ہوجاتی ہیں کوئی اپنے حلقے کا من پسند شخص کو الیکشن جیتنے کیلئے لاکر حق مارتا ہے اس سلسلے میں اب روکنا ہوگا ۔

صوبائی حکومت کو ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے جی بی کے حق کی حفاظت کرے ۔ ہفتہ کے روز وہ ڈسٹرکٹ بار کونسل کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تحصیلدار سے تھانے دار تک ملک کے دوسرے علاقوں سے آچکے ہیں اب وکلاء بھی آئیں گے تو ہم ریڑیاں لگا کر چھولے بیچیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں جو بھی پوسٹ منظور ہوتی ہے تو بار اور بنچ کو نظر انداز نہ کیا جائے بصورت دیگر ہمیں بھی ملک کے دیگر صوبوں میں حصہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت گلگت بلتستان میں عدالتی سیٹ اپ چھوٹا ہے وکلاء نے باہمی اتحاد سے درپیش مسائل کو کم کرنا ہے وکلاء کو اپنے حقوق اور فرائض کا علم ہونا چاہیے انہوں نے وکلاء سے کہاکہ وہ بار کونبسل ایکٹ سے ضرور رہنمائی لیں۔ سائل کے کیس پر بھرپور محنت کریں جج نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ دینا ہے کوئی کسی کیلئے کوئی اپنا ضمیر کا سودا کرے گا اس سے قبل صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک کفایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کونسل بار بنچ میں اچھا تعلق پیدا کرے گی وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر گلگت بلتستان سے ملاقات میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کردیا ہے وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے ملک کفایت الرحمن نے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایسن کے انتخابات 30 مارچ میں کرانے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :