گزشتہ سال یورپی یونین کے 28ممالک کو کل 12لاکھ سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں‘ رپورٹ

48ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواست دی،2300خواتین اور 3ہزار اٹھارہ سال سے کم عمر افراد بھی شامل ہیں

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) گزشتہ سال 48ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواست دی، ان میں 2300خواتین اور 3ہزار اٹھارہ سال سے کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔یورپی یونین کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یونین کے 28ممالک کو کل 12لاکھ سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 48ہزار پاکستانی شہریوں نے بھی اس دوران سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں جن میں سے 2300خواتین اور 3ہزار اٹھارہ سال سے کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف اگست کے مہینے میں 9 ہزار پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں۔سیاسی پناہ کے لئے سب سے زیادہ 15ہزار درخواستیں ہنگری میں دی گئیں جبکہ اٹلی پاکستانی تارکین وطن کی دوسری پسندیدہ منزل رہا جہاں 10ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جرمنی ساڑھے 7ہزار درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :