مردم شماری (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ہی ہو گی ،پارٹی سے وفا داری کو عہدوں پر ترجیح دی ، وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، پاک فوج پر فخر ہے،فاٹا میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، عارضی بے گھر لوگوں کی بحالی اور باعزت واپسی یقینی بنائیں گے
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکا ٹی وی انٹرویو
ہفتہ 5 مارچ 2016 21:47
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ مردم شماری (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں ہی ہو گی اپنی پارٹی سے وفا داری کو عہدوں پر ترجیح دی ہے ، وزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، پاک فوج پر فخر ہے اور یہ ہماری فوج ہے ، امن و امان کا قیام اولینترجیح ہے اور قبائلی علاقوں کے عارضی بے گھر لوگوں کی بحالی اور باعزت واپسی یقینی بنائیں گے ۔
وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی اور متاثرین کی آباد کاری میری پہلی ترجیح ہے ۔ جنگ زدہ علاقوں کو مکمل کلیئر کیے بغیر متاثرین کو واپس نہیں بھیج سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کا فیصلہ کن مرحلہ جاری ہے اور دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔(جاری ہے)
اکتوبر نومبر تک تمام متاثرین کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کریں گے ۔
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ 14 لاکھ بے گھر افراد کو باع زت طور پر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ۔ قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے لئے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے گورنر کے پی کے نے کہا کہ اپنی پارٹی سے وفاداری کو عہدوں پر ہمیشہ ترجیح دی ہے اور اس عہدے پروزیر اعظم کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، پاک فوج پاکستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ اقبال ظفر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے اور چلے بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پورے انتظامات کے ساتھ مردم شماری کرنا چاہتے ہیں تا کہ اس میں کوئی کمی نہ رہ جائے اور لوگ اس پر انگلیاں نہ اٹھائیں، ہمارے اسی دور میں مردم شماری ہر صورت ہو گی۔…متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.