جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ 8مارچ کو جیکب آباد کا تنظیمی دورہ کریں گے

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:43

جیکب آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ 8مارچ کو جیکب آباد کا تنظیمی دورہ کریں گے جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنہ کے مطابق مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کا 8مارچ کو بائے پاس جیکب آباد پر شاندار استقبال کیاجائیگا جبکہ ضلع دفتر میں وہ جماعت اسلامی کے اراکین سے ملاقات اور پریس کانفرنس کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیما کے رہنماء ڈاکٹر عبدالرشید میمن کی جانب سے دیے گئے عشائے میں بھی شرکت کریں گے۔