(ن) لیگ نیب کو آزاد اور خود مختار نہیں کر پشن کر نیوالوں کا ’’خادم ‘‘بنانا چاہتی ہیں‘ (ن) لیگیوں کا نیب پر غصہ ثابت کر رہا ہے دال میں کچھ ’’کالا ‘‘ضرور ہے‘حکمران نیب کا للکار کر خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے انکو لوٹ مار کی دولت کا مکمل حساب دینا پڑ یگا ‘اگر حکمرانوں نے کر پشن نہیں کی تو انکی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں ؟
سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 5 مارچ 2016 17:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نیب کو آزاد اور خود مختار نہیں کر پشن کر نیوالوں کا ’’خادم ‘‘بنانا چاہتی ہیں تاکہ نیب کو مر ضی سے چلایا جا سکے ‘ (ن) لیگیوں کا نیب پر غصہ ثابت کر رہا ہے دال میں کچھ ’’کالا ‘‘ضرور ہے‘حکمران نیب کا للکار کر خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے انکو لوٹ مار کی دولت کا مکمل حساب دینا پڑ یگا ‘اگر حکمرانوں نے کر پشن نہیں کی تو انکی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں ‘پنجاب میں شفاف احتساب ہوگا تو بہت سے لوگ اقتدار کی بجائے جیلوں میں ہوں گے۔
ہفتے کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے نیب پر غصے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کے بے نقاب ہونے کا خطر ہ نظر آرہا ہے اسی حکمران نیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں مگر حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ آج نہیں تو کل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا اور ان سے قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائیگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ نیب کو کمزرور کر نے کی بجائے ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار بند کر یں اور قومی خزانہ سے لوٹی گئی دولت واپس خزانے میں جمع کروائی جائے اور قوم سے معافی مانگیں۔
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.