کورنگی اورشادمان سے 2افراد کی نعشیں

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) کورنگی اورشادمان سے 2افراد کی نعشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبرڈھائی سیکٹر33/Cمکان نمبر993کے باہرنامعلوم مسلح ملزمان 70سالہ شیراحمدولدحفیظ کی نعشیں پھینک کرفراہوگئے جس کی اطلاع مقتول کے بیٹے عبادنے پولیس کودی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایاکہ مقتول کوچھریوں کے وارکرکے قتل کیاگیا اورمقتول کاذہنی توازن درست نہیں تھا،پولیس نے مزیدبتایا کہ کافی عرصے سے گھر سے باہرتھا،فٹ پاتھوں اورپارکوں میں ہوتاتھا جس کوہفتہ کی صبح نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 27سالہ ذیشان ولد جمیل کوقتل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی اورواقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔

متعلقہ عنوان :