اوپن یونیورسٹی" اوپن ڈسٹنس لرننگ" پر آئندہ ماہ تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد کرے گی
ہفتہ 5 مارچ 2016 16:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 'اوپن ڈسٹنس لرننگ"پر آئندہ ماہ تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد کرے گی۔ کانفرنس میں فاصلاتی نظام تعلیم کے حامل جامعات کے تعلیمی ماہرین اور سربراہان شرکت کریں گے ‘ ان سے فاصلاتی نظام تعلیم پر مشترکہ قومی پالیسی مرتب کرنے کے لئے تجاویز طلب کی جائیں گی ‘ فاصلاتی نظام تعلیم کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ قومی پالیسی وقت کی ضرورت ہے"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے۔
کانفرنس میں فاصلاتی نظام تعلیم کے 15۔اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے ‘ اسی طرح کامن ویلتھ آف لرننگ کے رکن ممالک کے نمائندوں کی مہارت اور تجربات سے مستفید ہونے کے لئے انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایشیاء ریجن میں فاصلاتی نظام تعلیم کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزازرکھتی ہے۔
اس حوالے سے قومی پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردارادا کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی کی تشکیل کے لئے اوپن یونیورسٹی تعلیمی اور پیشہ ورانہ سپورٹ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں مرتب کی جانے والی سفارشات منظوری اور نفاذ کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی غیر رسمی نظام تعلیم کے تعلیمی نیٹ ورک کی توسیع اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم مدد گار ثابت ہوگا۔کانفرنس میں اہم ممالک کے ماہرین فاصلاتی تعلیم باھی مشاورت سے تعلیمی پروگرامز اور کورسسز کی تیاری اور دیگر متعلقہ مسائل بھی زیر بحث لائیں گے اور قابل عمل حل پر مشتمل سفارشات مرتب کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.