Live Updates

بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے،عمران خان

ہفتہ 5 مارچ 2016 16:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ علم حاصل کرنے کے لئے انگریزی سیکھو لیکن مغربی غلام نہ بن جاؤ بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے پورے پاکستان کی برآمدات 20 ارب جبکہ پشاور سے کم آبادی والے ملک سنگاپور کی برآمدات 512 ارب ڈالر ہے چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا بلکہ آخری گیند تک جیت کے لئے لڑتا ہے میری زندگی میں دنیا میں سب سے بڑا سپورٹس مین محمد علی ہے جب وہ اپنی پیک پر تھا تو امریکہ نے محمد علی کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی لیکن اسے نہ تو اپنے ضمیر کا سودا کیا نہ ہی ہارمانی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پشاور میں یوتھ کنونشن کے آغاز کے موقع پر نوجوانوں سے خطاب کے دوران کیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے آزادی کھو جاتی ہے اور انسان غلام بن جاتا ہے جو ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے اگر ان کو درست سمت پر گامزن کر دیا جائے تو نیا پاکستان بن جائے گا پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 20 ارب ڈالر جبکہ پشاور سے کم آبادی رکھنے والے ملک سنگاپور کی 512 ارب ڈالر ہے پاکستان کی برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں وہی انسان بڑا بنتا ہے جو بڑا سوچتا ہے ہار مونو گے تو ہار جاؤ گے چیمپیئن وہی ہوتا ہے جو آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میری نظر میں دنیا کا سب سے بڑا سپورٹس مین باکسر محمد علی تھا باکسر جارج مومن کے خلاف میچ جیت کر ثابت کر دیا کہ وہ ہی چیمپیئن ہے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا اللہ حق اور سچ کے ساتھ ہوتا ہے اس پر یقین رکھو میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی یوتھ کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرے گی کیونکہ ہمیشہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا اور اگر نوجوانوں میں یہ جذبہ آ گیا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :