بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لئے سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی

رواں سال ہونے والی 2593 کارروائیوں میں 323 دہشت گرد ہلاک ‘ 12234 گرفتار ہوئے ‘رپورٹ

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لئے سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ۔رواں سال ہونے والی 2593 کارروائیوں میں 323 دہشت گرد ہلاک ‘ 12234 گرفتار ہوئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 2593 کارروائیاں کیں گئیں جس میں ایف سی پولیس اور لیویز نے حصہ لیا ان کارروائیوں میں 323 دہشت گرد ہلاک ہوئے ‘ 12234 دہشت گرد گرفتار ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جس کے قبضے سے 3763 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 248327 راونڈز برآمد ہوئے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں امن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں جاری رہیں گئیں ۔