بہاولپور:بھیک مانگنے والے 27 بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بہاولپور کے مختلف علاقوں سے بھیک مانگنے والے اورکوڑا چننے والے 27 کم عمربچوں کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو نوشابہ ملک نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے بچے اسکول جانے کی بجائے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے تھے اورکوڑا کرکٹ چن رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کا داخلہ اسکولوں میں کرایا جائیگا۔