لاہور ایکسپو سنٹر میں آٹو شو 2016ء کا افتتاح‘ جدید مصنوعات کی نمائش

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) لاہور میں آٹو شو دوہزار سولہ کا افتتاح ہو گیا۔ شرکاء کہتے ہیں اگرحکومت سرپرستی کرے تو بین الاقوامی سطح پر جگہ بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو ایسوسی ایشن کے جانب سے لاہور کے ایکسپو سنٹر میں آٹو شو کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ شو میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ایک سو پینتیس سٹال لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شو کی خاص بات پاکستانی سٹالز تھے۔سٹال ہولڈرز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلئے ایسی نمائشیں بے حد مفید ہیں۔ شہریوں نے غیرملکی برانڈز کیساتھ پاکستانی مصنوعات کی دستیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو پاکستانی آٹو انڈسٹری بین الاقوامی سطح پرمقام بناسکتی ہے۔ اتوار تک جاری رہنے والی نمائش میں تعلیمی اداروں کے طلباء بھی اپنے پراجیکٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :