ٹوٹے ہوئے رشتوں کا میوزیم

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مارچ 2016 03:28

ٹوٹے ہوئے رشتوں کا میوزیم

لاس اینجلس۔ ایک ایسا نیا میوزیم کھلنے والا ہے، جہاں ناکام عاشق اور رشتوں کو نبھانے میں ناکام افراد اپنے تعلق کے حوالے سے یادگار چیزوں کو عوام کو دکھانے کے لیے عطیہ کر سکیں گے۔
میوزیم آف بروکن ریلیشن شپ اس سے پہلے سفری نمائش کے طور پر کام کرتا تھا تاہم مئی 2016 میں یہ لاس اینجلس میں مستقل میوزیم بنائے گا۔

(جاری ہے)

سفری نمائشی میوزیم کو 2006 میں کروشیا کے ایک فنکار نے بنایا تھا۔

اس میوزیم میں ہاتھ سے لکھے خطوط سی ڈیز، کیسٹس، کپڑے اور دوسری یادگار اشیاء رکھی جائیں گی۔
چیزیں عطیہ کرنے کے لیے میوزیم کو اصل نام سے اجازت نامہ دینا پڑتا ہے تاہم میوزیم اسے بغیر نام کے پبلک ڈسپلے میں لگائے گا۔ اس میوزیم میں سب سے پہلے 100 اشیاء رکھی جائیں گی، جن میں سے 70فیصد کا تعلق کروشیا اور باقی کا لاس اینجلس سے ہوگا۔