(ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر محسن لطیف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 4 مارچ 2016 21:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر محسن لطیف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق میاں محسن لطیف نے اختلافات کے بعد یوتھ ونگ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنرل سیکرٹری ساجد چوہان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔محسن لطیف ضمنی انتخابات میں پی پی 147سے شکست کھا گئے تھے جسکے بعد پارٹی کی طرف سے انکی کارکردگی پر سوال اٹھایا گیا تھا۔محسن لطیف خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے بھانجے ہیں۔

متعلقہ عنوان :