سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج

فیصل آباد میں علماء اہلسنّت نے تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے، جمعہ کے اجتماعات میں ممتازحسین قادری کی پھانسی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں

جمعہ 4 مارچ 2016 21:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ۔اس سلسلہ میں فیصل آباد میں علماء اہلسنّت نے تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں ممتازحسین قادری کی پھانسی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں ۔

یوم احتجاج کے موقع پر اہلسنّت کی مساجد میں ممتاز قادری کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی کی محافل منعقد کی گئیں اس موقع پر فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل علماء بورڈ کے رکن مفتی محمد رمضان جامی نے غلام محمد آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری عشق رسول کی علامت بن گیا ہے۔ ممتاز قادری تا قیامت شہید ناموس رسالت کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری شہید نے پھانسی کا پھندا چوم کر کروڑوں انسانوں کے دلوں میں عشق رسول کے چراغ روشن کر دیئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے ڈسٹرک جنرل سیکرٹری قاری محمد امین رضوی نے علامہ اقبال کالونی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی حکمرانوں کی سیاسی موث ثابت ہو گی۔ ناموس رسالت کی حفاظت اہل حق کا شیو ہ ہے۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔

عشق رسول ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور جذبہ ہے۔ ہمارا سلحہ عشق رسول ہے۔ جھنگ میں صاحبزادہ فدا حسین رضوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو فی الفور پھانسی دی جائے۔ آسیہ مسیح کو سنائی گئی عدالتی سزا پر عمل کیا جائے ۔ ناموس رسالت پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ممتاز قادری کی حمایت انتہا پسندی نہیں ایمان کا تقاضا ہے۔

حکمران سلمان تاثیر کے خلاف ایکشن لیتے تو ممتاز قادری انتہائی قدم نہ اٹھاتا۔حکومت غیر شرعی قانون سازی سے باز رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مولانا احمد علی نعیمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اہل حق ممتاز قادری کا مشن جاری رکھیں گے۔ حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اللہ اوراس کے رسول کو ناراض کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :