فیصل آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دوملزمان گرفتار،42 لیٹر شراب اورچالو بھٹی برآمد ، مقدمات درج

جمعہ 4 مارچ 2016 21:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے 42 لیٹر شراب اورچالو بھٹی برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ صدر تاندلیانوالہ اور تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان محمدامین اور خرم ایوب کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے42لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم خرم ایوب کوگرفتار کر لیا۔

اس کے قبضہ سے25لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر200/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ بٹالہ کالونی میں درج رجسٹر کر لیاگیاجبکہ تھانہ صدرتاندلیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم محمد امین کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے قبضہ سے17لیٹرشراب اورایک چالو بھٹی برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر79/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ صدرتاندلیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :