ڈبلیو ایس ایس پی کیلئے کارکردگی کے پیمانے وضع کئے جائیں، عنایت اللہ
پانی اور صفائی بارے 98 فیصد سے زائد شکایتوں پر کارروائی کی گئی ہے پیسکو کے ساتھ بجلی بلوں کا مسئلہ حل کر کے میٹرز نصب کئے گئے ہیں ، ناصر غفور خان
جمعہ 4 مارچ 2016 21:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور(ڈبلیو ایس ایس پی) کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ادارے کی مزید فعالیت اور تسلسل کی غرض سے ہر شعبے کے لئے کارکردگی کے پیمانے(کے پی آئیز) وضع کئے جائیں، گلی محلوں اور سڑکوں پر گندگی پھینکنے کے رجحان کی روک تھام کے لئے مروجہ قوانین کا جائزہ لیا جائے کہ کونسا ادارہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرے گا۔
وہ ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں بورڈ کے ارکان ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، حاجی محمد جاوید ، شمائل بٹ ایڈوکیٹ، عثمان مروت، فقیر احمد پراچہ، ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمدنعیم، جنرل منیجر آپریشنز ناصر غفور خان،پراجیکٹس منیجر شیدا محمد، زونل منیجر اشراف قادر، عارف رؤف، علی خان ، امین گل شنواری اور دیگر حکام نے شرکت کی قبل ازیں ڈبلیو ایس ایس پی کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی بارے سینئر وزیر کو مفصل پریزنٹیشن دی گئی جس میں اب تک ہونے والے اہداف، مشکلات اور آئندہ کے منصوبوں کا احاطہ کیا گیا سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ ناکارہ گاڑیوں، ٹیوب ویلوں کو استعمال میں لایا گیا ہے باقاعدہ شکایات سیل کام کر رہا ہے تیل اور بجلی کے اخراجات میں بچت کی گئی ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ شروع کر دیا گیا ہے ہر شعبے کے لئے پیرا میٹرز متعارف کرائے گئے ہیں تاہم بعض حوالوں سے مشکلات کا سامنا ہے جن کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.