خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز کیخلاف دائر درخواست پر ڈی سی او، ڈی جی پی ایچ اے کو نوٹسز جاری ،جواب طلب

جمعہ 4 مارچ 2016 21:05

لاہور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24مارچ تک جواب طلب کر لیاگیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس وقاص رؤف مرزا نے شاہ رخ صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پردرخواست گزار کے وکیل نبیل کاہلوں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شہر بھر میں خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ سائن بورڈز کسی منظوری کے بغیر شہر کی مختلف شاہراؤں پر آویزاں کئے جا رہے ہیں، خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈ معاشرے میں بے راہ روی کا باعث ہیں، آئین کے آرٹیکل دو سو ستائیں کے مطابق ایسے سائن بورڈز اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز اتارنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی سی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ سے 24 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :