آر ایس پورہ سیکٹر میں دریافت ہونے والی سرنگ مبینہ طور پر بھارت میں بڑے دہشتگرد حملے کیلئے کھودی گئی،بی ایس ایف کا الزام

سرنگ 30میٹر لمبی ہے معاملے کو پاکستان رینجرز کے ساتھ اٹھایا ‘تمام ثبوت بھی پیش کیے ہیں ،سرنگ کے ذریعے دراندازی کے بعد بھارت میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی‘ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 20:38

جموں/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں دریافت ہونے والی سرنگ مبینہ طور پر بھارت میں ایک بڑے دہشتگرد حملے کے سلسلہ میں دراندازی کیلئے کھودی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر میں بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع جموں کے ایس پورہ سیکٹر میں گزشتہ روز بی ایس ایف نے پاکستان سے آنے والی زیر زمین سرنگ کا پتہ لگایا تھا ۔

سرنگ کھودنے کا مقصد مبینہ طور پر بھارت میں دہشتگرد حملیکے سلسلے میں دراندازی کی کوشش کرنا ہے ۔بی ایس ایف کے آئی جی کاکہنا ہے کہ سرنگ 30میٹر لمبی ہے ۔ ہم نے معاملے کو پاکستان رینجرز کے ساتھ اٹھایا ہے اور تمام ثبوت بھی پیش کیے ہیں ۔معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ سرنگ کے ذریعے دراندازی کے بعد بھارت میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :