ایندھن سستا ہو نے سے ہر چیز سستی ہو جاتی ہے، عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا ،چیئرمین پیاف

صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے۔شاہ زیب اکرم

جمعہ 4 مارچ 2016 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کافی حد تک کم ہو گی ، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا اشیاء و پیداوار کی لاگت میں کمی سے صنعتکاروں اور تاجر بھی مقابلے کی سطح پر آگئے ہیں ۔

جمعہ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنیئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکر م اور عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا ردوبدل بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف نے کہا کہ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں کمی سے اشیاء سستی ہو جاتی ہیں۔

چیئر مین عرفان اقبال نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت میں قدرے بہتری آئی ہے مگر مہنگائی اس کا اثر زائل کر دیتی ہے۔ سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا نے کہا کہ عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایندھن سستا ہو نے سے ہر چیز سستی ہو جاتی ہے۔صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے۔