افغانستان پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ سمیت دوستانہ تعلقات استوارکرنا چاہتاہے

افغا نستان کے ا تاشی کونسلر جنر ل ڈاکٹر عبداحمید جلیلی کی حاجی غلام علی کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 18:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) افغا نستان کے ا تاشی کونسلر ، ڈائریکٹر جنر ل مور ڈاکٹر عبداحمید جلیلی نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و سینیٹر حاجی غلام علی سے اپنے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون سمیت تجارتی تعلقات پر غور ہوا۔ سینیٹر حاجی غلام علی نے اٹاچی کونسلر جنر ل ڈاکٹر عبد الحمید جلیلی کو افغانستان کی طرف سے پاکستان میں اہم ذمہ داری سونپے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان بھائیوں کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور افغانستان میں امن قائم ہوتے ہی مہاجرین کی واپسی سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو جتنا آسان اور بہتر بنایا جائے دونوں ملکوں اور عوام کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا اس وقت سارک ممالک اور خصوصا پاکستان افغانستان ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تجارت سمیت وفود کے تبادلے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کا خاتمہ ان ممالک کا فرض بنتا ہے افغانستان کے اٹاچی کونسلر جنرل نے ان خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان خصوصا خیبر پختونخوا اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ سمیت دوستانہ تعلقات استوار کرے اور انہوں میں جو مشکلات کا ذکر کیا اس کے بارے میں ہم تفصیلی جائزہ لینگے اس بات پر مکمل اتفاق ہواکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی ،ثقافتی اور سپورٹس کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات وقت کا تقاضاہے ۔سینیٹر حاجی غلام علی نے اٹاچی کونسلر جنر ل ڈاکٹر عبدالحمید جلیلی اور ان کے وفد جو ان کا ہمراہ تھا ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات اور اس میں آسانی پید ا کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے ہے اور خیبر پختوانخوا حکومت سمیت وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں کافی کو شش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :