چنیوٹ، پولیس نے جنوری میں اشتہاری مجرمان سمیت 306 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 مارچ 2016 18:24

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پولیس نے ماہ جنوری میں228 مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات کے الزام میں306ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد کیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے چنیوٹ پولیس نے ماہ فروری 2016ء میں228 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جس میں سے 25 مجرم اشتہاری کیٹیگری A کے جبکہ 171 مجرمان اشتہاری کیٹیگری B کے اور32 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئے 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے120گرام ہیروئن ، 2 کلو 610 گرام چرس ، 228 لیٹر شراب معہ3 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں ۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر41 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 19عدد پسٹل ،18 عدد بندوق ، 31عدد رائفل، 1 عدد ریوالور اور167 کارتوس برآمد کیے گئے ۔ علاوہ ازیں فاروق عرف فاروقی گینگ بھی پکڑا گیا جس سے لاکھوں کے سامان کی ریکوری ، اسلحہ آتشیں،تین عدد موٹرسائیکل ، انگوٹھیاں ،بٹوے، نقدی 40,000 روپے ، 1 عدد رائفل، 1 عدد بندوق 12 بورÃ 3عدد پسٹل برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :