صوابی ،تحصیل رزڑ میں پولیس فورسز ،پاک آرمی کا مشترکہ آپریشن ،70مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 4 مارچ 2016 18:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) صوابی کی تحصیل رزڑ میں پولیس فورسز اور پاک آرمی کے مشترکہ آپریشن کے دوران ستر مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کی زیر نگرانی صوابی پولیس، پاک آرمی ،سی ٹی ڈی ،ایلیٹ فورسز،آرآر ایف،بی ڈی ایس سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقہ رزڑ میں ڈی ایس پی سرکل رزڑ اعجاز آبازئی کی قیادت میں پہاڑی علاقوں میں کڑہ مار ،شیرہ غنڈ،پمنے چینہ ،سنگ بھٹی ،اسماعیلہ ،کیڈٹ کالج و دیگر ملحقہ علاقوں میں دشمن سماج عناصر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی گئی ،دوران سرچ اپریشن میں 70مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے ایک 12بور ریفل ،4عدد پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئی،جبکہ لیڈیز کنسٹیبلز کے ہمراہ 141گھروں کی سرچ کی گئی ،189مشکوک افراد کی بذریعہ CRVS اور 95گاڑیوں کی بذریعہ V VS چیکنگ اورتصدیق کی گئی ، 25کرایہ داران،ایک غیر قانونی مہاجر اور 5افراد جرائم پیشہ افراد کو سہولت دینے پر حراست میں لیں لیے، جبکہ ایک کاروائی میں اے ایس شفیق خان نے ایک منشیات فروش مجیب الرحمن سکنہ کوٹھا سے 1015گرام چرس اور محمد صادق سکنہ مینئی سے 1020گرام چرس اور دیگر عامر،حیدر ظفر سے مجموعی طور پر 4695گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کی گئی ،جبکہ ایک مجرم اشتہاری بھی دھرلیا۔

متعلقہ عنوان :