کراچی میں نامعلوم افراد کا آج ٹی وی کے دفتر پر حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 17:13

کراچی میں نامعلوم افراد کا آج ٹی وی کے دفتر پر حملہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : کراچی میں نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کے آفس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، مشتعل افراد نے دفتر کے دروازے پر پتھراؤ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے بزنس ریکارڈ گروپ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ۔ دوستی جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔